Tuesday, 16 November 2021

1 min · تواریخ باجوڑ جلد 1 میرے دوستوں، زندگی کی بڑھتی ہوئ رفتار کو دیکھتے ہوۓ کوئ ذی ھوش قوم اس حقیقت سے بے خبر نہیں رھ سکتی کہ موجودہ وقت میں جھد للبقاء کا مسؑلہ ایک نہا یت اھم اور ناگزیر صورت اختیار کر چکا ہے- جو گروہ یا قوم اس جدو جہد کے زمانہ مین اپنی حقیقت کے پیمانے سے عاری رہی، بہت جلد زندگی کی دوڑ میں پیچھے رہ کر پسپا ہوجاییگی- نطام عالم کا قیام اس بات کا شاہد ہے کہ جو قوم یا فرد اپنے آ پ سے بیگانگت اختیار کرتا ہے اور دنیا کے سامنے اپنی اہمیت اور شخصیت کا مظا ہرہ کرنے میں ذرا غفلت سے کام لیتا ہے تو دنیا بہت جلد اسے بھلا دیتی ھے -اگرچہ مین کھبی تاریخ کا با قاعدہ طالب ا لعلم نہیں رہا مگر جس عرق ریزی سے ہر ایک باغ اور ھر ایک رمنہ سے پھول چُن کر یہ گل دستہ تیار کیا ہے، خدا کرے کہ اس ناقص گل دستہ سے قوم کے دماغ اور مشام معطر ہو جا ۓ- یہ اک طرح سے ہمارے گُم گشتہ جنت ، باجوڑ قد یم کی ناقابل فراموش اور دلخراش داستان بھی ھے اور رہروان منزل کے فکر رفتار کیلے جرس بھی ھے I_A_M_M

No comments: